(روزنامہ سچ نیوزانٹرنیشنل )کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندر کے درمیان ٹاس لاہور قلندر نے جیتا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی کوئٹہ نے اپنی اننگز کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور کرس گیل کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں ایک سو اٹھتر رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا لاہور کی طرف سے حارث رؤف نے تین کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں لاہور قلندر نے اپنی اننگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور فخر زمان اور محمد حفیظ نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش اسٹروک لگائے اور اپنی نصف سینچری اسکور کی اور آؤٹ نہیں ہوئے لاہور قلندر نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں پورا کرلیا اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا فخر زمان کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا