بریشیا( اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد کرکٹر بریشیا کرکٹ کلب اٹلی کے آلراونڈر عماد عالم المعروف حمادی خان جو کہ گذشتہ کئی عرصے سے تریستے سٹیڈیم آف اٹلی میں تھے کل رات حمادی خان کو 4 نامعلوم افراد نے بوتلوں سے زخمی کرکے سمندر میں پھینک دیا ۔معجزاتی طور پر راہگیر گزرنے والی لڑکی نے سمندر میں کود کر حمادی خان کی جان بچائی اور ذرائع کے فرشتہ صفت نوجوان لڑکی نے رسکیو 118 ہیلتھ ورکرز سروسز سے قبل ال راونڈر کرکٹر کپٹان اف ٹریسٹے یونٹیڈ سٹیڈیم کرکٹ ٹیم اٹلی عماد عالم خان اس وقت ہسپتال میں اور انکے سر پر آٹھ سے دس ٹانکے ائے اور اس وقت انکی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ٹریسٹے سٹی اٹلی کے شہریوں نے آل راونڈر کپٹان عماد عالم خان کے ساتھ ان جرائم پیشہ افراد کی جانب سے قاتلانہ حملے اور زیادتی پر برہمی کا اظہار کیا اور حکومت ٹریسٹے سے ان مجرمان کو فلفور پکڑنے اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ٹریسٹے کی اٹلی کے شہریوں کی آل راونڈر کپٹان عماد خان کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں اور حکومت سے انصاف دلوانے کی اپیل کی ٹریسٹے یونٹیڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کرکٹرز آل راونڈر کپٹان عماد عالم خان کے ساتھ اس افسوناک جان لیوا اقدام واقع پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں یاد رہے آل راونڈر عماد خان پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کولڈز کرکٹ ٹیم سے کھیلتے تھے جبکہ پشاور انڈر 19 گریٹ ٹو اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی آف پشاور کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ھیں کرکٹ سے محبت اور ماضی میں دھشتگردی کے برے حالات کے باعث ملک چھوڑ کر اٹلی منتقل ہوگئے۔