بھارتی ذرائع کی خبروں کے مطابق
بھارت کے شہر ممبئی میں نوجوان نے پاگل پن کی انتہا کردی،شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو سامنے سے آتی ٹرین کے ٹریک پر پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔ واقعہ بھارتی شہر ممبی کے ریلوے اسٹیشن خار پر پیش آیا۔
21سالہ لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی، لڑکی کے کے سر اور ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پٹری پر گرنے سے لڑکی کے سر پر 12 ٹانکے لگے ہیں,دل دہلادینے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے
واقعہ میں ملوث لڑکے کی شناخت سومیدھ کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق 2 سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور ان کے درمیان دوستی بھی تھی۔
لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ لڑکا نشے کا عادی ہے تو اس نے خود کو اس سے دور کرلیا۔ اس کے باوجود ملزم لڑکی کو پریشان کرتا رہا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لڑکے نے لڑکی کو گرانے سے قبل قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی