نئی دہلی (سچ نیوز)مہاراشٹر کے علاقہ پونے میں ہم جنس پرست نوجوان نے دوسری بار تعلق قائم نہ کرنے پرساتھی مرد کو قتل کر نے کی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں میں ہم جنسی پرستی کا تعلق قائم تھا گزشتہ رات نوجوان اپنے ساتھی سے ملنے اس کے گھر آیا اور اس کے ساتھ رات کو جنسی تعلق قائم کیاپھر اس کے بعد صبح دوبارہ اس کے ساتھ تعلق قائم کر نے کی کوشش کی تو انکار پر ساتھی مرد کے سر میں لوہے کا راڈ دے مارا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔