لبنان (سچ نیوز) انتہا پسند شیعہ عسکری و سیاسی تحریک حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور دوسرے ہمسایہ ممالک کی مخالفت کے باوجود انتہائی جدید میزائل حاصل کر لیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ نے یوم عاشور کے موقع پر خطاب میں ان جدید میزائلوں کے حصول کا بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اب ان کی تنظیم کے ہتھیاروں میں شامل ہیں۔ حسن نصراللہ کے مطابق شام میں حزب اللہ کی میزائل سازی کے پروگرام کو روکنے میں اسرائیل کو ناکامی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ا±س نے شام کے مختلف مقامات پر دو سو سے زائد حملے کیے ہیں