اسلام آباد(سچ نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات 27 ستمبرکونیویارک میں ہوگیدنیا نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات 27 ستمبرکوہوگی، دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات دوپہرکے کھانے پر نیویارک میں ہوگی،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خط کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے مثبت جواب دے دیا، مذاکراتی عمل شروع کرنے کی پیش کش قبول کرتے ہوئے وزرائے خارجہ کی سطح پر ملاقات کی تاریخ طے کر دی، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملیں گے۔