کیرالہ( سچ نیوز ) بھارت میں ہیلتھ آفیسر نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لینے کے لیے آنے والی 44 سالہ خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ایک گاو¿ں میں 44 سالہ خاتون اپنے شتہ دار کے گھر مقیم تھیں جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت کے اہلکاروں نے خاتون کو رشتہ دار کے گھر ہی قرنطینہ کردیا۔
قرنطینہ کے دن مکمل کرنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا جو منفی آیا لیکن محکمہ صحت کے جونیئر آفیسر نے خاتون کو رپورٹ لینے کے لیے اپنے گھر آنے پر مجبور کیا۔ اس رپورٹ کے بغیر وہ اپنے گھر واپس نہیں جاسکتی تھیں۔خاتون کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لینے کے لیے صحت آفیسر کے گھر پہنچیں تو ا±س نے خاتون کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور جان سے مار ڈالنے کی بھی دھمکی دی۔
خاتون کی جانب سے شکایت درج کرانے پر پولیس نے پردیب نامی جونیئر آفیسر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔ بھارت میں کورونا وبا کے دوران کووڈ کی خاتون مریضوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔