*ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ*
*چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ڈی پی او بلا ل ظفر شیخ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض*
چنیوٹ() ڈی پی او بلال ظفر شیخ اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ امن و امان کے قیام اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام کا مثبت کردار ہے۔ چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔ آئندہ بھی امن امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ امن کمیٹی کے ممبران نے بھی قیام امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور اعادہ کیا کہ ضلع چنیوٹ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔چنیوٹ