مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
آج بحیثیت ایک قوم کے ہم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: تعلقہ میونسپل آفیسر خلیق سیھڑ
پاکستان کی مسلح افواج نے جس طرح سبز پرچم کی سربلندی کے لئے اپنی قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی: اسسٹنٹ مختیار کار امجد کورائی
اسسٹنٹ کمشنر آفیس مورو میں 6 ستمبر / یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام جس میں میونسپل کامیٹی مورو کے سی ایم او خلیق سیھڑ، اسسٹنٹ مختیار کار مورو امجد علی کورائی، صحافی سندھی الطاف سومرو، ایس ڈی ایم آفیس کے کلرک شمن کوریجو، مورو اسکائوٹس اوپن گروپ مورو کے مظفر علی گلابانی اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وطن عزیز کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
6 ستمبر 1965ع کے دن ہماری بہادر افواج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کے تحفظ و مملکت پاکستان کی آزادی اور وقار پر سودا نہیں کیا اور پاکستان کا پرچم سر بلند رہنے دیا، پاکستان کی مسلح افواج جس طرح سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیئے اپنی قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم بحیثیت ایک قوم کے 6 ستمبر کو اپنے شہداءِ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت وطن عزیز کی سلامتی، ترقی و خوشحالی صدا قائم و دائم رکھے اور اندرونی و بیرونی دشمنوں سے اس کی حفاظت عطا فرمائے۔
اس موقع پر مورو اسکائوٹ اوپن گروپ مورو کے محمد عظیم راجپوت، احسان دیانند، عمران لانگاھ، برکت علی ملک، سہراب عالمانی، الاہی بخش بگھیو، پٹواری بخشل بھن، پٹواری جمن بھن اور دیگر بھی موجود تھے۔