چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے
بیجنگ(سچ نیوز) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا چین اور پاکستان، جو سدا بہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں کے درمیان ہمیشہ سے باہمی اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہااس سال کورونا وائرس کی آزمائش کاکامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں