*میانوالی: تھانہ پپلاں پولیس کی کاروائی جعلی کرنسی اور پسٹل برآمد۔ ملزمان گرفتار۔ مقدمات درج۔*
میانوالی: ڈی ایس پی سرکل پپلاں شاہد نذیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پپلاں انسپکٹر محمد اقبال اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ تصور حسین ولد امیر علی سکنہ نورپور سے 97 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کی۔ ایک اور کاروائی میں محمد عامر ولد نور محمد سکنہ حافظ والا سے پستول 12 بور برآمد کیا۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ پپلاں میں الگ الگ مقدمات درج کیے۔
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کوشاباش دی۔
*ترجمان میانوالی پولیس*