اسلام آباد(سچ نیوز) چین کے وزیر خارجہ3 وزراسمیت اعلیٰ سطح وفد 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے چینی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا،پاکستان اورچین کے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات ہوں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،چینی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے وفودکی سطح پرمذاکرات کریں گے،چینی وزیرخارجہ صدر،وزیراعظم،سپیکرقومی اسمبلی اورآرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے، 3 وزراسمیت اعلیٰ سطح وفدبھی چینی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہے ،پاکستان اورچین کے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات ہوں گے، نئی حکومت کے قیام کے بعدچینی وزیرخارجہ کایہ پہلادورہ ہے۔اس سے قبل امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ضریف بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ سطحی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔