پیانگ یانگ ( سچ نیوز ) شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے کم از کم 180 جوان کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔’ڈیلی این کے ‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے شمالی کوریا کی فوج کی میڈیکل کور نے حکام کو 6 مارچ کو ایک رپورٹ بھجوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عام فوجیوں سے لے کر اعلیٰ فوجی افسران تک متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری اور فروری کے مہینوں میں 180 فوجی کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ لگ بھگ 3700 فوجیوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے ان کی زیادہ تر تعداد شمالی پیونگن میں چین کی سرحد کے ساتھ تعینات تھے۔