ممبئی(سچ نیوز) نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے سہانا خان کی شوبز میں انٹری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کو شوبز کی دنیا میں متعارف کراکے بہت بہادری کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے مشہور فیشن میگزین ’ووگ انڈیا‘ کیلئے فوٹو شوٹ کراکے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ انٹری دی تھی جس پر سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ سہانا خان کے فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے پراداکارہ کاجول نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری خان کا اپنی بیٹی کو شوبزورلڈ میں متعارف کرانا بہت بہادری کا فیصلہ ہے۔اداکارہ کاجول نے مشہور سٹارز کے بچوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مشہور اداکاروں کے بچے بچپن ہی سے لوگوں کی نظروں میں آجاتے ہیں اور ان کی ہر حرکت کو نوٹس کیاجاتا ہے۔ وہ چاہے زندگی میں شوبز کا پروفیشن اپنائیں یا کسی اور فیلڈ میں کیریئر بنائیں میڈیا سمیت تمام لوگوں کی نظریں ان کے اوپر ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان پر میڈیا کابھی بہت دباؤ ہوتا ہے۔