اسلام آباد (سچ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بننے والے بڑے منصوبے کی تعریف کردی ۔پاکستانیوں کے ہر دل عزیز کھلاڑی یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو جانے کے لیے اسلام آباد پہنچے تو انہوں نے نئے ائیر پورٹ کی دل کھول کر تعریف کردی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر شاہد آفریدی نے اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ کی تصاویر شیئر کیںاور ساتھ ہی پیغام دیا کہ ابھی اسلام آباد ائیر پورٹ پر اترا ہوں ،نیا ائیر پورٹ واقعی بین الاقوامی تقاضوں پر پورا اترتا ہے ،اسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور ہاں میں یوم دفاع کی تقریب میں شریک ہونے کے لیے جی ایچ کیو جاﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع ہمارے لیے بہت اہم دن ہے ،پاکستان زندہ باد ۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی ماضی میں بھی مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں پر تعریفیں کرتے رہے ہیں ۔کئی موقعوں پر انہوں نے سابقہ پنجاب حکومت کی دیگر صوبوں کی نسبت دل کھول کر تعریف کی ۔