سعودی عرب(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل) خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والی پشتو گانوں کی حسین آواز کی مالکہ مشہور گلوکارہ دل راج نے عمرے کی سعادت حاصل کی تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ کی مشہور اور حسین آواز کی مالکہ نوجوان گلوکارہ دل راج نے عمرہ کی سعادت حاصل کی معروف گلوکارہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انسان اپنے فن کے ساتھ جتنی محبت کرتا ہے ان سے زیادہ اللہ کے گھر اور اللہ تبارک و تعالی کے احکامات سے بھی محبت کرنی چاہیے اللہ کے گھر سے محبت رکھنا ہر مومن مسلمان پر فرض ہے عمرہ اور حج اسلام کے اہم ارکان میں شامل ہے گلوکارہ دل راج، میر عالم خان، محمد رحمان(عرف) کاکی نے وطن عزیز کیلئے دعا بھی کی کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان اور پاکستانی عوام کو دشمن قوتوں سے نجات دیں اور پاکستان میں امن و امان قائم رکھے کیونکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے مشہور گلوکارہ دل راج اور انکے بھائی میر عالم خان اور انکے والد محمد رحمان(عرف) کاکی نے” سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عمرہ کی ادائیگی ہم سب کا فرض ہے کیونکہ عمرہ اسلامی تعلیمات کا اہم رکن ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی تمام اہل اسلام کو عمرے کی سعادت اور اللہ کے گھر کی ذیارت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہر مومن مسلمان اللہ کے گھر کی ذیارت کرے۔