ماسکو( سچ نیوز ) ملائیشیاءکے سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم نے 2018ءمیں خوبرو روسی ماڈل اوکسینا وویودینا سے شادی کی اور جب شادی کی خبر لیک ہوئی تو 50سالہ سلطان محمد تخت سے دستبردار ہو گئے مگر ان کی یہ شادی بھی زیادہ دیر نہ چل سکی اور 2019ءطلاق ہو گئی۔ اب اوکسینا نے اس حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اوکسینا نے بتایا کہ ”شادی کے دو روز بعد سلطان محمد کے فون کی گھنٹی بجی۔ وہ پاس نہیں تھے چنانچہ میں نے کال ریسیو کر لی۔ دوسری طرف کوئی خاتون تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ جمہوریہ چیک کی ماڈل ہے اور سلطان محمد کی بیوی ہے۔اس نے مجھے اپنا نام ڈیانا پترا بتایا۔“27سالہ اوکسینا نے بتایا کہ ”جمہوریہ چیک کی وہ ماڈل مجھ پر چیخنے چلانے لگی اور مجھے خوب برا بھلا کہا۔ وہ کہہ رہی تھی کہ میں نے اس کے شوہر کے ساتھ شادی کیوں کی۔وہ کہہ رہی تھی کہ آئندہ میرے شوہر کے فون کو ہاتھ مت لگانا۔ سلطان محمد نے اس کا نمبر اپنے فون میں بوب(Bob)کے نام سے محفوظ کر رکھا تھا۔ سکرین پر نام دیکھ کر میں سمجھی کہ شاید سلطان کا کوئی امریکی دوست ہو گا لیکن دوسری طرف خاتون کی آواز اور اس کا سلطان کی بیوی ہونے کا دعویٰ سن کر مجھے شدید جھٹکا لگا۔ اس واقعے نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ “
اوکسینا کا کہنا تھا کہ ”اس فون کال کی وجہ سے شادی کے دو دن بعد ہی میرا اور سلطان کا جھگڑا ہو گیا تھا۔“ رپورٹ کے مطابق اس ایک سال میں اوکسینا کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جسے اب سلطان محمد نے اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ طلاق کے بعد سلطان محمد اور اوکسینا میں مالی معاملات کا مقدمہ چل رہا ہے۔ اوکسینا کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سلطان محمد کا وارث ہے لیکن سلطان محمد کا کہنا ہے کہ وہ ان کا بیٹا ہی نہیں ہے۔