ممبئی ( سچ نیوز )معروف بھارتی اداکار گپی گریوال نے پاکستان سے واپس بھارت جا کر پاکستانی موٹر وے کی تعریفوں پل باند ھ دئیے ۔ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ دادا جی کا گاوں تھوڑا پسماندہ تھا،وہاں سڑکیں کچی تھیں اور گاوں بھی بہت زیادہ ترقی یافتہ نہیں تھا ۔لیکن جب میں ننکانہ صاحب یا اسلام آباد گیا ،ادھر تو کمال ماحول تھا ،ایسے ہی لگ رہا تھا جیسے کینیڈا میں پھر رہے ہیں ۔بہترین سڑکیں اور موٹر وے بنی ہوئی تھی جہاں گاڑیاں بہترین سپیڈ پر چلتی تھیں ،کوئی جمپ نہیں تھا ،میں نے تو ایک دن پوچھا کہ کیا واقعی میں پاکستان آیا ہوا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پر ہر جگہ جہاں رکتے تھے ،وہاں ریسٹ روم بنا ہوا تھا جہاں بہترین بیٹھنے کا اور کھانے پینے کا انتظام تھا اور اچھے واش روم بنے ہوئے تھے ۔موٹر وے اس طرح سے بنے ہوئے ہیں کہ سڑک پر کوئی بھی چیز نہیں آسکتی ۔بھارتی اداکار نے کہا کہ لاہور بھی بہت بہترین طریقے سے بنا ہواہے جس میں ثقافت کو بہت سنبھال کر رکھا گیا ہے ۔جہاں میں نے رات کو کھانا کھا یا وہ اٹھارویں صدی کی حویلیاں ہونگی جن کی چھوٹی چھوٹی سیڑھیاں تھیں اوپر جا کر کینڈل لائٹ ڈنر کا انتظام تھا ۔اس ہوٹل سے منظر بہت اچھا تھا ،ایک طرف گردواراہ اور ایک طرف بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ تھا ۔