پشاور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی تاج محمد خان ترند کا سب جیل چارسدہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی تاج محمد خان ترند نے سب جیل چارسدہ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر اے آئی جی تاج سلطان خان، رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے عارف احمد زائی رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے فضل شکور خان بھی موجود تھے سب جیل چارسدہ کے سپرٹنڈنٹ فلک شیر خان نے بھرپور استقبال کیا دورے کے موقع پر اے ائی جی تاج سلطان خان نے سب جیل چارسدہ میں نئے تعمیر شدہ جیل بلڈنگ کو کھولنے کو ہدایت بھی کی اس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی تاج محمد خان ترند نے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت پرانی جیلوں کی مرمت اور جیلوں میں نئے بلڈنگ تیار کرنے کیلئے کوشاں ہے اس موقع پر ایم پی اے عارف احمد زائی نے بھی اپنے اظہار خیال میں کہا کہ چارسدہ سب جیل کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ بہت جلد کھول دی جائے گی جیل عملے کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی فضل شکور خان نے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا صوبائی حکومت کے منشور میں شامل ہے آخر میں سب جیل چارسدہ کے سپرٹنڈنٹ فلک شیر خان نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی تاج محمد خان ترند، اے آئی جی تاج سلطان خان، ایم پی اے عارف احمد زائی، اور رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی فضل شکور خان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر اے آئی جی تاج سلطان خان نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد سب جیل چارسدہ کھل جائے گی عوامی رائے کے مطابق فلک شیر خان ایک قابل اور ایماندار افسیر ہے ان کی خدمات پر ان کو چارسدہ عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں فلک شیر خان کی کوششوں سے نوشہرہ، کرک، چارسدہ اور دیگر جیلوں کی دوبارہ مرمت کی گئی جو فخر اور اعزاز کی بات ہے۔