لاہور(سچ نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہاہے کہ آصف زرداری کے کیس سب کے سامنے ہیں اور ہم پیپلز پارٹی سے پوچھ رہے ہیں کہ کیاوہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے راستے سے ہٹ رہی ہے؟
دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مائز ہ حمیدنے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بالغ النظر پارٹی ہے اور پہلے بھی انہوں نے بالغ النظر ی کا مظاہر ہ کیا ہے ۔ اب ہم پیپلز پارٹی سے پوچھ رہے ہیں کہ کیاوہ ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریئے سے ہٹ رہی ہے ۔ کیا یہ وہی پیپلزپارٹی ہے جو کہ مشکل وقت میں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوجایا کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آصف زرداری کے کیسز بھی سب کے سامنے ہیں اور بہت سے حقائق ہیں اور ان میں یہ حقیقت بھی ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسی بات ہے تو پیپلزپارٹی کوبتا دینا چاہئے ۔ وہ کیوں ایک متنازعہ صدارتی امیدوار پر اڑی ہوئی ہے جبکہ تمام اپوزیشن پارٹیاں مو لانا فضل الرحمن کی حمایت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ یہ طے نہیں ہوا تھا کہ بغیر پوچھے اعتزاز احسن کے کاغذات نامزدگی جمع کرواد یئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں میاں نوازشریف سے ووٹ مانگنے کوئی بھی جا سکتا ہے اور مسلم لیگ ن کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔