ملتان: (سچ نیوز) پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو آئل ٹینکر عملہ اغوا کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جمشید دستی اپنی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ بنچ پہنچے تھے جہاں انھیں مظفر گڑھ پولیس نے انھیں گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئل ٹینکر عملہ اغوا کیس میں جمشید دستی اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کئی روز سے روپوش جبکہ ان کا موبائل نمبر بھی بند تھا۔
ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔ گرفتار پولیس اہلکار فرخ شہزاد، جمشید دستی کا گن مین اور جماعت کا سرگرم رکن بھی رہ چکا ہے۔