کراچی (سچ نیوز )سندھ کے پراسرار طورپر لاپتہ ہونیوالی صوبائی سیکرٹری جمیل بدر میندھرواچانکگھر پپہنچ گئے ، اہلیہ نے پولیس کو آگاہ کردیا ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق سندھ کے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے صوبائی سیکرٹری جمیل بدر میندھرو اچانک گھر پہنچ گئے ۔صوبائی سیکرٹری کی اہلیہ نے فون کرکے پولیس کو ان کی آمد سے متعلق آگاہ کیا ۔ پولیس کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران جمیل بد ر میندھرو سے ملاقات کریں گے ۔ واضح رہے کہ جمیل میدھرو ایک روز قبل اچانک لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی تھی ۔