جرمن(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل) سیاسی و سماجی خاتون سوشل ایکٹیوسٹ اور فلاحی فاونڈیشن کی صدر محترمہ سیدہ زہرا بخاری نے کہا کہ ملکی عوام بے روزگاری کی وجہ سے شدید مسائل و مشکلات سے دوچار ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک و قوم تباہی کی طرف گامزان ہے جو موجودہ حکومت پر سوالیہ نشان ہے بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے نوجوان ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں جو بہت افسوس کی بات ہے سیاسی و سماجی خاتون سوشل ایکٹیوسٹ اور فلاحی فاونڈیشن کی صدر محترمہ سیدہ زہرا بخاری”سچ نیوز انٹرنیشنل” کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرے تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل آگے نہیں جا سکتی جو بہت افسوس کی بات ہے انہوں نے کہا کہ جوانوں کو آگے لانے میں حکومت کو بھرپور تعاون کرنا چاہئے تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے۔