لندن(سچ نیوز) لیڈی ڈیانا کی 29سالہ بھتیجی نے اپنے باپ کی عمر سے بھی 5سال بوڑھے شخص کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق شہزادی ڈیانا کی بھتیجی لیڈی کیٹی، جو پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہے، 62سالہ مائیکل لیویس نامی شخص کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہے۔ مائیکل لوئس جنوبی افریقہ کے ارب پتی کاروباری شخص ہیں جو لیڈی کیٹی کے والد ایرل سپنسر سے بھی عمر میں 5سال بڑے ہیں۔لیڈی کیٹی کے ایک دوست کا کہنا تھا کہ ”لیڈی کیٹی اور مائیکل لوئس کافی عرصے سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں اور رواں سال کرسمس سے قبل مائیکل لوئس نے لیڈی کیٹی کو شادی کی پیشکش کی جسے کیٹی نے قبول کر لیا۔ کرسمس سے قبل وہ اپنی والدہ خاندان کے دیگر لوگوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں چھٹیاں منانے گئی تھیں جہاں کیٹی نے مائیکل کی اپنے خاندان کے لوگوں سے ملاقات کروائی۔ مائیکل سب کو بہت پسند آیا۔ وہ اتنا دولت مند ہونے کے باوجود بہت منکسرالمزاج شخص ہے۔“
لیڈی کیٹی کے دوست کا مزید کہناتھا کہ ”اس ملاقات کے بعد مائیکل نے لیڈی کیٹی کو شادی کی پیشکش کی۔“رپورٹ کے مطابق مائیکل لیویس یہودی ہے اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کے ساتھ شادی سے قبل لیڈی کیٹی یہودیت قبول کرے گی یا نہیں۔ تاہم غالب امکان ہے کہ وہ مذہب تبدیل کر لیں گی کیونکہ یہودیوں میں مذہب سے باہر شادی نہ کرنے کی سختی سے پابندی کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ مائیکل کی لیڈی کیٹی سے دوسری شادی ہو گی۔ اس کے پہلی بیوی سے 3جوان بچے ہیں۔