لکھنو (سچ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھائی نے اپنی بہن کو آشنا کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر کلہاڑی سے حملہ کردیا، بھائی کے حملے میں بہن موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا آشنا شدید زخمی ہوگیا۔پولیس افسر سنتوش کمار مشرا کے مطابق واقعہ ضلع اٹاوہ کے ایک گاﺅں میں پیش آیاجہاں باپ نے اپنی بیٹی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر بیٹے کو بلالیا۔ لڑکے نے آتے ہی اپنی بہن اور اس کے آشنا پر کلہاڑی سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بہن موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے لڑکی کی لاش اور زخمی لڑکے کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں تاحال کسی کی گرفتاری نہیں کی گئی۔