اسلام آباد(سچ نیوز) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جوخاموش معاہدہ ہوچکاہے ،اس کو جی آر او کہہ سکتے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ کل سے مجھے لگ رہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی سلیکٹڈ نظر آتی ہیں ،اس ملک میں کرپٹ آدمی کی عزت ہے ، کرپٹ لوگوں کی پذیرائی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی بھی حکومت بن جائے لیکن وہی طبقہ ادھر ادھر نظر آئے گا خواہ وزیر اعظم کتنا ہی بڑا اینٹی کرپشن کابیانیہ لیکر آئے ۔مظہر عباس کاکہناتھا کہ ہم ایک چیز پچھلے چالیس سال سے رٹے جارہے ہیں ، بلاامتیاز احتساب ہوناچاہئے لیکن یہ نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جوخاموش معاہدہ ہوچکاہے ،اس کو جی آر او کہہ سکتے ہیں باقی عمران خان کے بیانیہ سے ان کو 2018کے الیکشن میں کامیابی مل گئی اور وہ وزیر اعظم بن چکے ہیں۔