یورپ( اکرام الدین) مجاہد اسلام غازی جنرل حمید گل نے ترک این جی او خبیب کے تعاون سے سرگودھا میں اپنی زمین پر ایک یتیم خانے کی بنیاد رکھی تھی جہاں پر الحمد اللہ آج 390 بچیاں زیر تعلیم ہے جو ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہے جنرل حمید گل جیسے بہادر غازیوں نے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں جو ملک و قوم کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خبیب کالج جنرل حمید گل کیمپس سرگودھا کے ساتویں سالانہ سپورٹس گالہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی غازی جنرل حمید گل کے فرزند اور تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل تھےعبداللہ گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مقصد اور مشن ہے کیونکہ جنرل حمید گل نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ انکا مشن اور جدوجہد قیامت تک جاری رہے گی تقریب کے موقع پر بچوں کو مڈل بھی دیئے گئے جس پر محمد عبداللہ گل نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کالج انتظامیہ کے بہتر کردار کو بھرپور سراہا تقریب میں چئیرمین خبیب ندیم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور عبداللہ گل کی ملکی خدمت کو سراہا اس موقع پر عبداللہ گل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے ہم سب کا متحد ہونا ضروری ہے تا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو سکے اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔