ریو ڈی جنیرو(سچ نیوز) برازیل میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد مٹی کا تودہ گرنے سے دب کر ہلاک ہو گئے،مقامی فائرڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ برازیل کی شمال مشرقی ریاست پرنام بوکو کے صدر مقام ریسیف میں پیش آیا جب مٹی کا تودہ گرنے سے دو گھر دب گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر کے شمالی علاقے دوئس اونیڈوس میں ہونے والا واقعہ علی الصبح پیش آیا جب رہائشی ابھی سو رہے تھے۔فائر فائیٹرز کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا، کیوں کہ مٹی کا تودہ با رش کی وجہ سے نہیں گرا۔ ہمسائیوں کے مطابق علاقے میں موجود پانی کی ترسیلی لائنیں پھٹ جانے کے باعث پانی کے فوارے ابل رہے تھے جو مٹی کا تودہ گرنے کی ممکنہ وجہ بنے ہوں گے۔حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک دو سالہ بچہ اور نو برس کی بچی شامل ہیں، جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔