ماسکو( سچ نیوز )روس کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایسیو- 57 تربیتی کے دوران گر کرتباہ ہوگیا تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کی زویدا براڈکاسٹنگ سروس نے طیارہ ساز ادارے یونائیٹڈ ائر کرافٹ کارپوریشن کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایجیکشن سسٹم نے معمول کےمطابق کام کیاجس سےپائلٹ جان بچانےمیں کامیاب رہا۔ترجمان نےبتایاکہ حادثے میں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک کمیشن طیارہ کے گرنے کی تحقیقات کررہاہے۔رپورٹ کے مطابق اِس طیارہ کو تاحال روسی ایروسپیس فورس کومنتقل نہیں کیاگیا تھا،عام طور پر ٹی 50 کے نام سے معروف دو انجن اور ایک نشست والا ففتھ جنریشن سٹیلتھ ایس یو- 57طیارہ اعلی حرکت پزیری اور آواز کی رفتار سے تیز پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔روس نے رواں سال کے شروع میں ایس یو-57کی وسیع پیمانے پر پیداوار شروع کی تھی۔