نیویارک(سچ نیوز) 61سالہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے اتنے کم عمر لڑکے کو بوائے فرینڈ بنا لیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق گلوکارہ میڈونا کے نئے بوائے فرینڈ کا نام ایلاملک ولیمز ہے جس کی عمر محض 25سال ہے اور ولیمز کے ماں اور باپ دونوں کی عمریں بھی میڈونا سے کم ہیں۔ تاہم ولیمز کی 55سالہ والدہ لوری اور 59سالہ والد ڈریو اپنے بیٹے کے میڈونا کے ساتھ معاشقے پر بہت خوش ہیں۔ ولیمز ڈانسر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ولیمز کے والد کا کہنا تھا کہ ”میڈونا نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ ہمارے بیٹے سے کتنی محبت کرتی ہے اور اس کا کتنا خیال رکھتی ہے۔ اس نے کہا کہ اب ہمیں اپنے بیٹے کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اس کا بہت خیال رکھے گی۔ میڈونا ان دنوں میڈم ایکس ٹور پر ہے جو آئندہ سال ختم ہو گا۔ اس نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ اس ٹور کے ختم ہونے کے بعد ہمارے بیٹے کے ساتھ ایک نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس نے ہمیں بتایا کہ ہمارا بیٹا بہت ذہین اور قابل ہے۔“
ولیمز کی والدہ کا کہنا تھا کہ ”میں جانتی ہوں کہ ولیمز اور میڈونا کی عمروں میں بہت فرق ہے اور میڈونا مجھ سے بھی کئی سال بڑی ہے لیکن میں نے اپنے بیٹے سے کہا ہے کہ محبت عمروں کی پابند نہیں ہوتی۔ میں نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ وہ میڈونا کے ساتھ تعلق کے بارے میں کیا محسوس کرتا ہے تو اس نے جواب دیا کہ وہ میڈونا کے ساتھ اتنا خوش ہے کہ زندگی میں اتنا خوش کبھی نہیں ہوا۔“