نئی دہلی (سچ نیوز)نا بالغ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں میرٹھ کے بی جے پی لیڈر کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بچی کے خاندان والوںکا الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر کے بھائی پرمود کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔،سال 2015 میں جب ان کی بیٹی نابالغ تھی پرمود اسے کوتوالی کے ایک ہوٹل میں لے گیا۔،وہاں اس نے لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔سال 2016 میں جب لڑکی نے یہ بات اپنے گھروالوں کو بتائی تو پرمودطیش میں آگیا اور فون پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا، واضح رہے کہ اب لڑکی بالغ ہو چکی ہے، متاثرہ کے فون میں پرمود کی دھمکی والی ریکارڈنگ بھی موجود ہے ،پولیس نے لڑکی کے فون کو فورینسک لیب میں تصدیق کے لئے بھیج دیا ہے۔ پرمود کونندا چوکی کے پاس سے گرفتار کیاگیا ہے۔