دبئی(سچ نیوز )منشیات کے اسمگلرز اپنے مقصد میں کامیابی کیلئے کسی بھی حد سے گزرجاتے ہیں،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میاں بیوی اور ان کے بیٹے نے منشیات کو سمگل کرنے کیلئے ناقابل یقین انداز سے اسے اپنے معدوں میں چھپالیا ۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے محکمہ انسدادمنشیات کے سربراہ صالح احمد الصالحی نے کہا ہے کہ ایک شخص ،اس کی اہلیہ اور ایک بیٹے نے اپنے معدوں میں منشیات چھپا کر متحدہ عرب امارات میں سمگلنگ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ لوگ پکڑے گئے۔صالح کے مطابق ملزموں نے اپنے معدوں دولاکھ روپے مالیت کی منشیات چھپا رکھی تھی۔انہوں نے کہا ڈرگ اسمگلرز جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے اس طریقے اختیارکرتے ہیں کہ حکام بے بس ہوجاتے ہیں۔۔انہوں نے کہا سمگلرز مختلف مقامات پر منشیات رکھ دیتے ہیں اور آن لائن اپنے صارفین کو پتہ بتادیتے پہنچاتے ہیں
الصالحی نے مزیدتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس خاندان کے بارے میں دبئی داخلے سے پہلے ہی پتہ چل گیا تھا اس لئے انہیں ملک میں داخل ہونے سے پہلے ہی دھر لیاگیاتھا۔