تائپی(سچ نیوز) تائیوان نے کہا ہے کہ چین کے قابو سے باہر ہوتے ہوئے رویئے کا ہر حال میں مقابلہ کیا جائے گا ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے کہاکہ تائیوان السیلواوڈہ کے حالیہ فیصلے کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ جیسا کہ یہ چین کے جزیرے کو سیکڑنے کی ایک اور کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ تائیوان چین کے قابو سے باہر ہوتے ہوئے رویئے کے خلاف اپنی اقدار کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ مل کر لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کے وجود سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ۔