لاہور(سچ نیوز ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو شیئر کردی۔ سوشل میڈ یا میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں حریم شاہ کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حریم شاہ پستول کا استعمال بخوبی جانتی ہیں اور وہ بغیر خوف و خطر اس سے ہوائی فائرنگ کر رہی ہیں۔حریم شاہ اس وقت میڈ یا کی مرکز نگاہ بنی تھیں جب انہوں نے مبشر لقمان پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا او ر پھر فیاض چوہان کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی ۔اس کے بعد حریم شاہ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ دفتر خارجہ کے اس کمرے میں موجود تھیں جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ ویڈیو کی عکس بندی کرتے ہوئے حریم شاہ اس نشت پر بھی بیٹھیں جہاں ان اجلاس کی صدارت کرنے والی شخصیات براجمان ہوتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔
Hareem shah
Latest video
Matlb yeh log qanoon se balatar hein pic.twitter.com/dDJ32flV4F
— waqar anwar ali (@YDADOCTORS) October 28, 2019