نئی دہلی (سچ نیوز )بی جے پی کے رہنما اور یونین منسٹر چنمے آنند پر زیادتی کرنے کا الزام لگانے والی لڑکی نے ایل ایل ایم کرنے کے لیے لاءکالج میں داخلہ لے لیا ۔متاثرہ لڑکی اس سے قبل چنمے آنند کے ماتحت چلنے والے لاءکالج میں زیر تعلیم تھی ۔کالج میں داخلہ لینے کے بعد لڑکی شاہ جہان پور ڈسٹرکٹ کے قید خانے میں چلی گئی ،لڑکی پر یونین منسٹر سے بھتے کا مطالبہ کرنے کا الزام ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ وہ لاءپروفیسر بن کر دیگر خواتین کی مدد کرنا چاہتی ہے ۔لڑکی بی جے پی رہنما کے گھر جا کر ویڈ یو بنانے اور اسے بلیک میل کر کے بھتہ مانگنے کے الزام میں قید ہے۔دوسری جانب چنمے آنند پر اپنی پوزیشن کا نا جائزہ فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کے ساتھ زیادتی کر نے کے الزام میں گرفتار ہے ۔