شارجہ(سچ نیوز)شارجہ پولیس نے موویلا سے پاکستانی خاتون کی خون میں لت پت لاش برآمد کر تے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے موویلا سے 29سالہ پاکستانی خاتون کی لاش برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق خواتین کی کلائی پر چاقو کے نشان پائے گئے ہیں۔مقتولہ پاکستانی ہم وطنوں کےساتھ رہائش پذیر تھی۔پولیس کوفون کے ذریعے خاتون کی لاش کی اطلاع دی گئی،پولیس موقع پر پہنچی تودوافراد شراب کے نشے میں دھت تھے،پولیس نے دونوں پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون نے خودکشی کرتے ہوئے اپنی کلائی کاٹی ہے،پولیس نے موقع سے چاقو اور فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیںجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔