کراچی: (سچ نیوز) پی ٹی آئی رکن نے عباسی شہید ہسپتال میں ویکسین کی عدم دستیابی کا شکوہ کر ڈالا۔ وزیر صحت نے جواب دیا کہ ہسپتال ان کے ماتحت نہیں، میئر کراچی سے معلوم کریں۔
سندھ اسمبلی کے ایوان میں محکمہ صحت کے وقفہ سوالات کے دوران کراچی میں سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اراکین نے افسوس کا اظہار کیا۔
تحریک انصاف کے رکن سعید آفریدی نے حکومت سے شکوہ کیا کہ گزشتہ رات پولیس افسر سمیت تئیس افراد کتے کے کاٹنے کے باعث عباسی شہید ہسپتال پہنچے، ستم ظریفی یہ ہوئی کہ ہسپتال میں ویکسین ہی دستیاب نہیں تھی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذارا پیچوہو نے جواب دیا کہ عباسی شہید ہسپتال محکمہ صحت کے ماتحت نہیں ہے۔ ایوان میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے دو سو چھہترویں عرس کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی مشترکہ قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی۔ ڈپٹی سپییکر نے جمعہ کی دوپہر تک اجلاس ملتوی کر دیا۔