لاہور (سچ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف میں کھوسہ فیملی شمولیت اختیار کی تو اس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا کہ دوست محمد کھوسہ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں جن پر اداکارہ سپنا کے قتل کا الزام ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کھوسہ فیملی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے جب ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ دوست محمد کھوسہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ؟ اس پر جہانگیر ترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس میں جو لوگ سامنے تھے بس وہی پی ٹی آئی میں شامل ہو ئے ہیں ۔واضح رہے کہ ذو الفقار علی کھوسہ کے ہمراہ عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی تھی ۔ اس حوالے سے یہ کہا جارہا تھا کہ ذوالفقار کھوسہ کی پوری فیملی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔