لاہور (سچ نیوز )کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر اداکارہ ارمینا خان کے ملنے والے پراجیکٹ ختم ہو گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے ارمینا خان نے بتا یا کہ میں کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھارہی ہوں، اس سے مجھے خدشات کا پتا تھا، اس سے میرے کئی پروجیکٹ ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب مجھے خاموش کردیا گیا ہے اور میرے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بھی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب آواز اٹھانے کی قیمت ہے، میں خاموش نہیں ہوں گی اور اب کون ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا؟
Hi guys, As you know I’ve been speaking out in support of human rights in Kashmir. I knew the risks, I lost projects and now I’ve been censored and under threat of losing my social media accounts. This is the price for speaking out. I won’t stop so now who will stand with us?
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) September 6, 2019