تہران (سچ نیوز)ایران کاکہناہے کہ آئل ٹینکر کے معاملے پر برطانیہ کے ساتھ رابطہ برقرار ہے ،آئی ٹینکر کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے بندرگاہی حکام کے مطابق جبرالٹر میں قبضے میں لیے گئے ایرانی آئل ٹینکر کی رہائی کے لیے متعلقہ برطانوی حکام کے ساتھ رابطہ برقرار ہے۔ ایران اس رابطے سے گریس وَن نامی آئل ٹینکر کی بازیابی کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ٹینکر کو برطانوی نیوی نے رواں برس چار جولائی کو پکڑا تھا ۔ایران کے اس آئل ٹینکر کے مستقبل کا فیصلہ جبرالٹر کی ایک عدالت جمعرات پندرہ اگست کو کرے گی۔ ایرانی بندرگاہی اتھارٹی کے نائب سربراہ جلیل اسلامی کے مطابق گریس وَن سے متعلق تمام ضروری دستاویزات کا تبادلہ مکمل ہو گیا ہے۔ جلیل اسلامی اس تنازعے کے جلد حل ہونے کے حوالے سے پر امید ہیں۔