سری نگر (سچ نیوز )بھارت نے معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے جبکہ ایل او سی پر بھی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے اور آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر کلسٹر بم بھی پھینکے جس کے باعث اب تک چار شہری شہید ہو چکے ہیں ، پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ، سرحد پر پاک فوج مکمل طور پر الرٹ ہے ۔تفصیلات کے مطابق کشمیرمیڈیا سروس کی جانب سے رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ بھارتی آل راونڈر عرفان پٹھان سمیت جموں اور کشمیر کرکٹ ٹیم کے دیگر سپورٹ سٹاف کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔سری نگر سٹیڈیم میں مختلف عمر کے 100 سے زائد کرکٹر موجود ہیں جنہیں علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارت نے مزید 28 ہزار فوجی کشمیر میں تعینات کر دیئے ہیں اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ۔