مانسہرہ: (سچ نیوز) مانسہرہ میں دارہ کے مقام پر خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مانسہرہ میں غربت 3 افراد کی جان لے گئی، سربراہ خاندان کی اتنی مالی سکت ہی نہیں تھی کہ خستہ حال مکان کی مرمت کروا سکتا، مون سون بارشوں کے سبب گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔افسوسناک واقعہ دارہ کے مقام پر پر پیش آیا۔
اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالا تو ان کی سانسیں تھم چکی تھیں، جاں بحق ہونے والوں میں باپ ،بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں ،پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں جو بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔