دی ہیگ (سچ نیوز) عالمی عدالت انصاف کچھ ہی دیر میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنانے جارہی ہے تاہم بھارتی وکیل اس موقع پر غائب ہے۔عالمی عدالت انصاف طویل سماعتوں کے بعد بالآخر کچھ ہی دیر میں کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنانے جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موقف انتہائی مضبوط ہے جبکہ بھارت کی شکست کا قوی امکان ہے۔ اٹارنی جنرل انور منصور کی قیادت میں پاکستانی وفد عالمی عدالت انصاف میں موجود ہے تاہم بھارتی وکیل نے راہ فرار اختیار کرنے کو ترجیح دی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ بھارت کی نمائندگی کرنے والے وکیل ہریش سالوے عالمی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد لندن میں ایک پریس کانفرنس کریں گے۔