لاہور: (سچ نیوز) کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورس نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی نے رواں سال حافظ سعید کے خلاف مقدمات 16/19 اور 22/19 تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں درج کیے تھے۔ جن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم حافظ سعید اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ انہوں نے مختلف لوگوں سے زمین بھی حاصل کی جس کو دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔