ملتان: (سچ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جج صاحب نے ویڈیو کی نفی کر دی، اب اس کی کیا حیثیت رہ گئی، فارنزک آڈٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے جلسے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا مریم نواز کا حق ہے، جگہ تبدیلی کی درخواست کی تھی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو سکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فورنزک آڈٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، اس سے تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے ویڈیو کی نفی کر دی ہے۔ ہمیں مفروضوں پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ ویڈیو کا فورنزک آڈٹ ہونا چاہیے۔ جج صاحب حقیقت کا خود ہی اندازہ لگا لیں گے۔