سڈنی (سچ نیوز)آسٹریلوی صحافی کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے ،خبر رساں ادارے نے واقعہ کو اشتعال انگیزی قراردیدیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے دارالحکومت کینبرا میں ایک معروف خاتون صحافی انیکا سمیٹرس کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، صحافی نے حکومت کے اس خفیہ منصوبے پر رپورٹنگ کی تھی، جس کے تحت عام شہریوں کی جاسوسی کا پروگرام بنایا جارہا تھا۔پولیس کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق معلومات کی غیر قانونی طور پر اشاعت کے حوالے سے جاری تحقیقات کے سلسلے میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ادھر روپرٹ مرڈوک کے نیوز ادارے نیوز کارپوریشن نے بتایا ہے کہ اس کے سنڈے نیوز پیپر کی پولیٹیکل ایڈیٹر کے خلاف کارروائی اشتعال انگیزی ہے۔