ممبئی (سچ نیوز )چُلبلا احمد شاہ جو اپنے انداز گفتگو اور نہایت میٹھی زبان کے باعث سوشل میڈیا سٹار بن گیاہے جبکہ اس کے خوبصورت چہرے پر گول گول عینک اس کی معصومیت کو چار چاند لگا دیتی ہے تاہم اب وہ بین الاقوامی دنیا کی توجہ کا مرکز بھی بن گیاہے کیونکہ اس کی میم بھارت میں مقبول ہو گئیں ہیں جبکہ ویرات کوہلی بھی خود کو روک نہیں پائے اور ان کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کل سے شروع ہونے جارہاہے اور بھارتی ٹیم بھی تیاری شروع کیے ہوئے ہے تاہم ایسے موقع پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ویرات کوہلی احمد شاہ کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ ” پیچھے تو دیکھو “ کہہ رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے احمد کا دوسرا مشہور ہونے والا جملہ ” اوئے کون ہے یہ “ بھی دہرایہ ۔صرف ویرات کوہلی ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی احمد شاہ کے ادا کیے گئے جملے کو میم کی صورت میں بہت زیادہ شیئر کیا جارہاہے ۔احمد شاہ کی مقبولیت صرف سوشل میڈیا تک ہی نہیں تھمی بلکہ اس بچے نے حال ہی میں ایک اشتہار میں بھی کام کیا جس نے اس کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے اور آج کل وہ ” سپر سٹار “ بن گیاہے ۔
ویڈیو دیکھیں:
Oyee! pichay to dekho 😂
Virat kohli is a fan of Cute pathan bacha Ahmed shah @iqrarulhassan @WaseemBadami pic.twitter.com/1zzlRrbuBo— Naͥveͣeͫd KhaN (@poetnaveedtalib) May 26, 2019