لاہور ( سچ نیوز) پرانے زمانے میں میراثی ان لوگوں کو کہا جاتا تھا جو گاتے بجاتے تھے لیکن فی زمانہ گانے بجانے والوں کو آرٹسٹ یا سنگر کہا جاتا ہے۔ پاکستانی نوجوان گلوکاروں زونیب زاہد اور وکی حسین نے اپنے نئے گانے میں "میراثی” کی ایک مختلف تعریف کی ہے۔گلوکار زونیب زاہد اور وکی حسین نے اپنے گانے ’ میراثی‘ میں جس طرح اس لفظ کی تعریف کی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس گانے کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ گلوکار زونیب زاہد کا کہنا ہے کہ ان کا اس گانے کو لکھنے کا مقصدفن موسیقی سے وابستہ لوگوں کا عوام میں تشخص تبدیل کرنا تھا اور اس گانے کی پذیرائی نے ثابت کردیا ہے کہ لوگ آج بھی آرٹ اور آرٹ سے جڑے لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔اس گانے کی کمپوزیشن استاد جے علی نے ترتیب دی ہے جبکہ ویڈیو ڈائریکٹر ارسلان فاروق ہیں ۔