اوٹاوا (سچ نیوز) پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا سٹار شام ادریس نے اپنی دیرینہ دوست اور ویڈیوز میں ان کے ساتھ کام کرنے والی کوئین فروگی کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔شام ادریس نے کوئین فروگی (اصل نام سحر) کو گزشتہ دنوں منفرد انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی جو قبول کرلی گئی تھی۔ گھر والوں کی رضا مندی کے ساتھ دونوں کی منگنی تو ہوگئی تھی لیکن اب دھوم دھام کے ساتھ منگنی کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ شام ادریس اور سحر کی منگنی کی تقریب میں دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی ۔