میکسیکو سٹی (سچ نیوز) میکسیکو کے صدر کا بوئنگ سیون ایٹ سیون فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ ، صدر کا کہنا تھا کہ ان کا طیارے پر قدم رکھنا شرم کا مقام ہوگا کیونکہ یہ ٹھیک نہیں کہ جس ملک میں اتنی غربت ہو اس کا صدر شان و شوکت سے سفر کرے۔انتخابی مہم کے دوران کئے گئے اپنے ان وعدوں کے عین مطابق میکسیکو کے نئے صدر نے صدارتی طیارہ فروخت کے لئے پیش کردیا، منصب سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں ہی کمرشل پرواز سے عوام کے ساتھ سفر کیا۔